Sports

بحرین اور سعودی عرب میں فارمولا ون ریس منسوخ

بحرین اور سعودی عرب میں فارمولا ون ریس منسوخ

فارمولا ون نے اعلان کیا ہے کہ بحرین اور سعودی عرب کے گراں پری ایونٹس باضابطہ طور پر منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ یہ مقابلے بالترتیب 12 اپریل اور 19 اپریل کو منعقد ہونا تھے۔ فارمولا ون کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ کی ’جاری صورتحال‘ کے باعث کیا گیا ہے، اور اگرچہ متبادل پر غور کیا گیا تھا، کوئی متبادل ریس شامل نہیں کی جائے گی۔ ان منسوخیوں کے نتیجے میں جاپانی گراں پری (27 تا 29 مارچ) اور میامی گراں پری (1 تا 3 مئی) کے درمیان پانچ ہفتے کا وقفہ ہوگا۔ اس ایونٹ کی گورننگ باڈی ایف آئی اے کے صدر محمد بن سلیم نے کہا کہ ’فی آئی اے ہمیشہ اپنی کمیونٹی اور ساتھیوں کی حفاظت اور فلاح کو اولین ترجیح دے گی۔ تفصیلی غور و فکر کے بعد ہم نے یہ فیصلہ اپنی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments