Sports

بگ بیش ٹی 20 لیگ، برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

بگ بیش ٹی 20 لیگ، برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

بگ بیش ٹی 20 لیگ کے چھٹے میچ میں برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹ سے مات دے دی ہے۔ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کے جیک ولڈ موتھ اور میٹ رنشا نے سنچریاں اسکور کیں۔ پہلے پرتھ اسکارچرز نے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 257 رنز بنائے، فن ایلن نے 79 اور کُوپر کونولی نے 77رنز کی اننگز کھیلیں۔ زیویئر بارٹلیٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں برسبین ہیٹ نے ہدف میچ کے آخری اوور کی 5 ویں گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جیک ولڈر موتھ 110 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے، میٹ رنشا نے 102 رنز بنائے، دونوں کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ کی تاریخ کی سب سے بڑی 212 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔ پہلی بار ایک اننگز میں 2 سنچریاں بھی بنائی گئیں، میچ میں مجموعی طور پر 515 رنز بنے، اس کے ساتھ یہ ٹی 20 کی تاریخ کا تیسرا سب سے بڑا ہدف تھا جو حاصل کیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments