Sports

بگ بیش لیگ: سُست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا

بگ بیش لیگ: سُست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبورن رینیگیڈز کے کپتان نے بظاہر سست بیٹنگ کرنے پر محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا۔ پیر کو بی بی ایل کے 15ویں ایڈیشن کے 33ویں میچ میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب میلبورن رینیگیڈز نے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ریٹائر آؤٹ کر دیا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق محمد رضوان 23 گیندوں پر 26 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جب انہیں کپتان نے میدان سے باہر بلایا۔ بگ بیش لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلبورن رینیگیڈز کے کپتان ول سدرلینڈ محمد رضوان کو پویلین واپس جانے کا اشارہ کرتے ہیں تاکہ وہ خود بیٹنگ کے لیے آ سکیں۔ اس دوران کمنٹیٹر بھی کہتے ہیں کہ ’یہ بہت اچھا کیا، یہ کچھ وقت پہلے بھی کیا جاسکتا تھا۔‘ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر شائقینِ کرکٹ نے سخت ردِعمل دیا ہے۔ مداحوں نے محمد رضوان کو زبردستی ریٹائر آؤٹ کیے جانے کو شرمناک قرار دیا۔ واضح رہے کہ محمد رضوان جاری بی بی ایل سیزن میں بیٹنگ کے اعتبار سے مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ محمد رضوان نے اب تک آٹھ میچوں میں 167 رنز بنائے ہیں۔ ان کی اوسط 20.88 رہی ہے جبکہ وہ ایک بھی نصف سینچری سکور کرنے میں ناکام رہے۔ یاد رہے کہ سڈنی تھنڈرز نے میلبورن رینیگیڈز کو ڈی ایل ایس کے تحت چار وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments