Sports

بگ بیش کے ایک میچ میں چھکوں کی بارش، رنز کے انبار اور نئے ریکارڈز

بگ بیش کے ایک میچ میں چھکوں کی بارش، رنز کے انبار اور نئے ریکارڈز

بگ بیش میں چھکوں کی بارش سے رنز کے انبار لگ گئے۔ آج کھیلے برسبین ہیٹ اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان میچ میں کئی ریکارڈز پاش پاش ہو گئے۔ برسبین میں پچیس ہزارتماشائیوں کو ٹکٹ کی رقم وصول ہو گئی۔ شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ میں چار اوور میں 49 رنز بن گئے لیکن ان کی ٹیم برسبین ہیٹ نے 258 رنز کا ہدف حاصل کر کے لیگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پرتھ اسکارچرز کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹوں پر 257 رنز بنائے جس میں 18 چھکے شامل تھے۔ پہاڑ جیسے ہدف کے جواب میں برسبین ہیٹ نے دو وکٹ پر ٹارگٹ حاصل کر لیا۔ انہوں نے بھی 18 چھکے لگا کر حساب چکا دیا۔ لیگ کی تاریخ میں ایک ہی اننگز میں پہلی بار دو سنچریاں بنیں، فاتح ٹیم کے میٹ رینشا اور جیک ولڈرمتھ نے سنچریاں اسکور کیں اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے دوسری وکٹ پر ریکارڈ دوسو بارہ رنزکی شراکت بھی قائم کی۔

Source: scoial media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments