چین نے بدعنوانی کے جرم کی پاداش میں اعلیٰ رینگ کے مزید دو جنرلز کو فوج اور حکمراں کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے چین کی حکومت سے جانب سے ان برطرفیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ اقدام نو اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف جاری بدعنوانی کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ یہ اقدام صدر شی جن پنگ کی قیادت میں گزشتہ ایک دہائی سے جاری بدعنوانی کے خلاف مہم کا تسلسل ہے جس کا مقصد پارٹی اور ریاست کے تمام شعبوں میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ کے مطابق سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے نائب چیئرمین ہی ویڈونگ ان نو افراد میں شامل ہیں جنہیں ’سنگین خلاف ورزیوں‘ کے باعث فوج سے نکالا گیا۔ ہی ویڈونگ مارچ سے عوامی سطح پر نظر نہیں آئے تھے جس سے ان کے بارے میں قیاس آرائیاں جنم لے رہی تھیں تاہم ان کے خلاف کسی قسم کی باضابطہ تحقیقات کا اعلان اس سے قبل نہیں کیا گیا تھا۔ حکومت کے تازہ بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس وقت ہی ویڈونگ کہاں ہیں۔ اس کے علاوہ فوج کے سیاسی امور کے سابق سربراہ میاؤ ہوا کو بھی ان کے عہدے سے باضابطہ طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ ریاستی میڈیا نے جون میں ان کی برطرفی کی تصدیق کی تھی۔ ژانگ شیاوگانگ کے مطابق ان میں سے آٹھ افراد کو کمیونسٹ پارٹی کی رکنیت سے بھی محروم کر دیا گیا ہے حالانکہ وہ پہلے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے بدعنوانی کو ’کمیونسٹ پارٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ’بدعنوانی کے خلاف جنگ اب بھی سنگین اور پیچیدہ معاملہ ہے۔‘ حکومت کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی صاف شفاف حکمرانی کے فروغ کا باعث بن رہی ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ صدر شی جن پنگ کے سیاسی مخالفین کو ہٹانے کا ایک ہتھکنڈا بھی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ نے کہا کہ ’ہی ویڈونگ، میاؤ ہوا اور دیگر افراد کو سخت سزا دینا ایک مرتبہ پھر اس بات کا مظہر ہے کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور سی ایم سی بدعنوانی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی