International

بدعنوانی کے مقدمات میں نیتن یاہو کو معافی دے دی جائے ... ٹرمپ کا اسرائیلی صدر سے مطالبہ

بدعنوانی کے مقدمات میں نیتن یاہو کو معافی دے دی جائے ... ٹرمپ کا اسرائیلی صدر سے مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو معاف کرنے کی اپیل کی، جو اپنے ملک میں متعدد بد عنوانی کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے موقع پر اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کے دوران اسرائیلی صدر سے کہا کہ وہ وزیرِاعظم کو بد عنوانی کے الزامات میں معافی دینے پر غور کریں۔ انھوں نے صدر اسحاق ہرزوگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "میرے ذہن میں ایک خیال آیا ہے، جنابِ صدر، کیوں نہ آپ انھیں معاف کر دیں؟" ٹرمپ نے مزید کہا "یہ بات میری تقریر کے نوٹس میں شامل نہیں تھی، جیسا کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔ مگر وہ صاحب جو وہاں بیٹھے ہیں مجھے بہت پسند ہیں اور میرے خیال میں یہ بات بالکل منطقی ہے۔" امریکی صدر نے مزاحیہ انداز میں کہا "تھوڑا سا سگار اور کچھ شیمپین … اس میں کون سی بڑی بات ہے؟" ... ٹرمپ کا اشارہ ان الزامات کی طرف تھا جو نیتن یاہو پر عائد ہیں لیکن وہ انھیں مسترد کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ نیتن یاہو پر 2019 میں تین مقدمات میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی، جن میں سے ایک میں ان پر تقریباً 7 لاکھ شیکل (2 لاکھ 10 ہزار ڈالر) مالیت کے تحائف وصول کرنے کا الزام ہے۔ ان تحائف میں سگار اور شیمپین بھی شامل ہیں، جو مبینہ طور پر کاروباری شخصیات کی جانب سے دیے گئے تھے۔ تاہم 2020 میں شروع ہونے والی نیتن یاہو کی طویل عدالتی کارروائی پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں آیا۔ یہ مقدمہ مشرقِ وسطیٰ میں دو برس کے دوران جنگوں اور سیاسی افراتفری کے سبب بارہا تعطل کا شکار رہا۔ نیتن یاہو مسلسل اپنی بے گناہی پر اصرار کرتے ہیں اور کسی بھی غلط کام کے ارتکاب کی تردید کرتے ہیں۔ گزشتہ جون میں بھی ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف عدالتی کارروائی ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ دوسری جانب نیتن یاہو نے اپنے قانونی مسائل کو "بائیں بازو کی انتقامی مہم" قرار دیا، جس کا مقصد ایک منتخب دائیں بازو کے رہنما کو ہٹانا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل میں صدر کا عہدہ بڑی حد تک علامتی حیثیت رکھتا ہے، تاہم صدر کو خصوصی حالات میں مجرموں کو معافی دینے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments