بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگَرکر اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے بلائے گئے اس اجلاس کا مقصد ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف خراب کارکردگی، سلیکشن میں تسلسل اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق مسائل پر فوری بات چیت کرنا ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس پس منظر میں بھی اُٹھایا گیا ہے کہ حالیہ میچز میں ویرات کوہلی اور روہت شرما نے شاندار فارم دکھائی لیکن ٹیم مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان رابطہ مثبت دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق میٹنگ میں حالیہ بھارتی ٹیم کی پرفارمنس، جنوبی افریقہ سے تاریخی ہار اور آئندہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈکپ کے لیے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حالیہ ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو شکست کے بعد ٹیم کی حکمت عملی اور فیصلوں پر سوالات اٹھے تھے۔ میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی چاہتی ہے کہ 8 ماہ بعد شروع ہونے والی اگلی ٹیسٹ سیریز سے قبل تمام معاملات واضح طور پر درست کر لیے جائیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست