Sports

بھارت سے 15 فروری کا میچ نہیں کھیلیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ موقف پر ڈٹ گیا

بھارت سے 15 فروری کا میچ نہیں کھیلیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ موقف پر ڈٹ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ہے آئی سی سی ڈپٹی چیئرمین کو واضح کردیا ہے کہ بھارت سے 15 فروری کا میچ نہیں کھیلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی عمران خواجہ کی پی سی بی سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا، ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی موقف پرڈٹ گیا ہے کہ بھارت سے 15 فروری کو کولمبو میں میچ نہیں کھیلیں گے، میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت پاکستان نے کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بتا دیا گیا کہ حکومت پاکستان ہی حتمی فیصلہ کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران خواجہ کے سامنے واضح موقف رکھ دیا ہے۔ عمران خواجہ نے پاکستانی موقف آئی سی سی بورڈ ممبران کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس موقع پر اماراتی بورڈ کے مبشرعثمانی بھی مذاکرات میں ورچوئلی شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سری لنکن اور اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی، ضرورت پڑی تو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان آئی سی سی وفد کے سامنے اپنی سالانہ آمدنی میں اضافے کی شرط رکھے گا، پاکستان نے آئی سی سی وفد کو نہیں بلایا، وفد نے خود پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی سے صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی اہم ملاقات ہوئی، محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم آمد پر بی سی بی صدر امین السلام کا خیرمقدم کیا اور ملاقات میں کرکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین السلام نے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر اور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامرمیر بھی موجود تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments