نئی دہلی۔ ہندستان اور پاکستان کرکٹ میچ کا جوش و خروش صرف میدان تک ہی محدود نہیں ہے۔ اس کا براہ راست اثر فضائی کرایوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ کرکٹ کے شائقین اتوار کو ہائی وولٹیج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے لیے جنون میں مبتلاء ہوگئے ہیں۔ جیسے ہی پاکستان نے میچ کھیلنے کے لئے رضامندی ظاہر کی اور بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا، پھر کیا تھا کولمبو کے لیے پروازوں کی بکنگ کی مانو سونامی آگئی ۔ شائقین کسی بھی قیمت پر اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرنے کے لئے بے تاب ہیں ، جس کے نتیجے میں ٹریول مارکیٹ میں اچانک اچھال آگیا ہے۔ اگر آپ دہلی سے کولمبو کے آخری وقت میں سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تو آپ کو اپنی جیب کافی ڈھیلی کرنی پڑسکتی ہے ۔ دہلی سے کولمبو تک دو طرفہ سفر کا کرای90,000 اور 100,000 کے درمیان پہنچ گیا ہے۔ ممبئی سے سفر کرنے والے شائقین کے لئے تقریباً 70,000، اور چنئی یا کوچی سے سفر کرنے والوں کے لئے لگ بھگ تقریباً 50,000 کرایہ ہو گیا ہے ۔ کولمبو کے لیے بکنگ میں تقریباً 65 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے، جو اس میچ کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ میچ کی وجہ سے نہ صرف ہوائی ٹکٹ بلکہ کولمبو میں ہوٹل کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ شہر کے پریمیئر اور پریمیم ہوٹلوں کے کرایے میں 35 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ سری لنکا کا ویزہ فری داخلہ ہندوستانی سیاحوں کے لیے ایک بڑا پلس ثابت ہو رہا ہے، جو انہیں طویل کاغذی کارروائی کی پریشانی کے بغیر سفر کی منصوبہ بندی کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ ٹریول ایجنسیوں کے مطابق، سب سے زیادہ مانگ بڑے شہروں جیسے ممبئی، دہلی، بنگلورو اور حیدرآباد سے آرہی ہے۔ کولمبو بھرچکا ہے، شائقین اب قریبی شہروں جیسے گالے اور کینڈی میں رہائش اختیار کرنے کی تلاش کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شائقین اپنے دوروں کو صرف ایک میچ تک محدود نہیں کر رہے ہیں۔ ٹریول کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 20 فیصد سیاح اس موقع کو لمبی چھٹیوں میں بدل رہے ہیں۔ لوگ میچ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے خوبصورت ساحلوں، نائٹ لائف اور منفرد تجربات سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ اس سے سری لنکا کے سیاحت کے شعبے کو بڑا فروغ ملا ہے اور یہ ٹریول ایجنسیوں کے لیے آمدنی کا ایک بڑا موقع بن کر ابھرا ہے ۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی