ہندستانی خواتین ٹیم نے تاریخ رقم کردی۔ ٹیم انڈیا نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندستان نے 50 اوور میں سات وکٹ پر 298 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دیپتی شرما نے چار وکٹیں لے کر میچ کا رخ موڑ دیا۔ جنوبی افریقی کپتان ایل وولوارڈٹ کی 101 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، مگر ہندوستانی اوپنرز نے میچ کی شروعات سے حریفوں پر دباؤ ڈال دیا۔ اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما نے پہلے وکٹ کے لیے مضبوط آغاز کرتے ہوئے 17.4 اوور میں 104 رن کی شراکت قائم کی، جس نے ٹیم کو بڑے اسکور کی بنیاد دی۔ اسمرتی نے 58 گیندوں پر 45 رن بنائے اور وہ پہلی وکٹ کے طور پر آوٹ ہوئیں۔ شیفالی نے جمائمہ روڈریگز (23 رنز) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 62 رن کی شراکت کی اور 78 گیندوں پر 2 چھکے اور 7 چوکے لگا کر 87 رن کی زبردست اننگز کھیلی۔ جمائمہ روڈریگز نے 24 رن بنائے لیکن جلد ہی ان کا بھی وکٹ گرا۔ میچ کے آخری مراحل میں ہندوستان نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں مگر ہر بار چھوٹی شراکتیں کر کے مجموعی اسکور مستحکم رکھا۔ دیپتی شرما نے اینکر کا کردار ادا کیا — 58 گیندوں پر 58 رن بنا کر انہوں نے ٹیم کو قابلِ قدر اسکور تک پہنچایا۔ رادھا یادو اننگز کے آخر میں ناتھ بند رہی، جبکہ ہرمنپریت کور نے 29 گیندوں میں 20، امانجوت کور نے 14 گیندوں پر 12 اور رچا گھوش نے 24 گیندوں میں اہم 34 رن کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مجموعے تک پہنچایا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایابونگا کھاکا نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 اوور میں 58 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کیے۔ نونکولولیکو ملابا، کلوئی ٹرائن اور نادین ڈیکلرک نے ایک، ایک وکٹ لی۔ ۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی