پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف میچ سے متعلق کہا ہے کہ حکومت کے فیصلے کا احترام کریں گے اور جو بھی فیصلہ ہوگا، اسی کے مطابق عمل کریں گے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ میرا پہلا ورلڈ کپ ہے اور میں بہت پُرجوش ہوں، میری کپتانی میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی اور پچھلے ٹورنامنٹس کے مقابلے میں اس مرتبہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے بعد سے ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے اور ہم نیدرلینڈز کے خلاف میچ کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بنگلادیش ٹیم کے ورلڈ کپ میں نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم چھوٹی نہیں ہوتی۔ سلمان علی آغا نے سری لنکا کو اپنے دوسرے گھر کی طرح قرار دیا اور کہا کہ یہاں کرکٹ کھیلنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا ہے۔ کپتان نے زور دیا کہ وہ ایسی چیزوں پر زیادہ فوکس نہیں کریں گے جنہیں کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ٹیم اچھی کرکٹ کھیلنے کی پوری کوشش کرے گی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی