Sports

بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ، سری لنکا کرکٹ کی  پاکستان کرکٹ بورڈ سے نظرثانی کی درخواست

بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ، سری لنکا کرکٹ کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے نظرثانی کی درخواست

سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست کردی۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان سے سری لنکا کی ٹوورازم سیکٹر متاثر ہوا، بائیکاٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں فینز نے ہوٹلز کی بکنگ منسوخ کر دی۔ سری لنکا کرکٹ کے خط میں کہا گیا کہ پاک بھارت میچ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں، میچ کے ٹکٹس کی فروخت سمیت میزبانی کی تمام تیاریاں مکمل کی ہیں، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت مکمل ہو چکی، ٹکٹس کی ڈیمانڈ بھی سب سے زیادہ ہے۔ خط میں کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ نے مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے، متعدد چیلنجز، حساس حالات، سیکیورٹی واقعات کے باوجود سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے دورے کیے۔ سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ اس تناظر میں سری لنکا کرکٹ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا، سری لنکا نے تمام میچز میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کو بائیکاٹ نہ کرنے اور فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments