Sports

بھارت کو بڑا دھچکا، ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل

بھارت کو بڑا دھچکا، ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما کی شرکت بیماری کی وجہ سے مشکوک ہو گئی۔ بھارتی بیٹر کی طبیعت امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی خراب ہو گئی تھی اور میچ کھیلنے کے بعد حالت مزید بگڑ گئی۔ ابھیشیک شرما کو معدے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں اُنہیں تیز بخار ہونے کی وجہ سے فوری طور پر ڈرپس لگائی گئیں۔ بھارتی بیٹر کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ ابھیشیک شرما نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا یا نہیں، اس لیے نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ابھیشیک شرما کی جگہ واشنگٹن سندر کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments