انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارت کا بائیکاٹ کرنے سے پاکستان پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی۔ احسان مانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرتی ہے تو اس پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے بھی اپنی حکومت کی ہدایات پر 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا تو اب پاکستان پر پابندی لگا کر دہرا معیار نہیں اپنایا جا سکتا۔ احسان مانی نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ آئی سی سی اس مسئلے سے نمٹنے کے بجائے صرف ایک تماشائی بن کر کھڑی رہی اور اس نے کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کا دروازہ کھلا چھوڑا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے تاہم بنگلادیش سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر پاکستانی ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترے گی اور مقابلے کا بائیکاٹ کرے گی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی