National

بہار : مذہبی پروگرام سے واپس آنے والے ہجوم پر پتھراؤ، 10 سے زائد زخمی؛، جموئی میں انٹرنیٹ بند

بہار : مذہبی پروگرام سے واپس آنے والے ہجوم پر پتھراؤ، 10 سے زائد زخمی؛، جموئی میں انٹرنیٹ بند

اتوار کی شام بہار میں جموئی کے جھجا بلاک کے بلیاڈیہ میں دو فرقوں کے درمےان تصادم کے بعد فرقہ و ارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی۔ لوگوں نے ایکدوسرے پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔ جس میں 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ سبھی کو مقامی لوگوں نے علاج کے لیے صدر اسپتال لایا۔ یہاں ان کی حالت سنگین ہونے پر ڈاکٹر نے بہتر علاج کے لیے پٹنہ ریفر کر دیا۔ یہاں واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ ایک طرف کے لوگوں نے بازار بند کر رکھے ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دونوں طرف کے لوگ ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ جموئی کے ایس پی کی ہدایت پر علاقے میں اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس نے بلیاڈیہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ جموئی کے ایس پی نے ماحول خراب کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ پولیس کچھ مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ دریں اثناء جموئی ضلع مجسٹریٹ نے کشیدگی کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات بند کر دی ہیں۔ دونوں اطراف کے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments