نئی دہلی، 17 ستمبر:کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز باڈی کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا توسیعی اجلاس آئندہ ہفتے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہوگا، جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت بہار اسمبلی انتخابات پر غور و خوض کرے گی اور مبینہ 'ووٹ چوری' کے مسئلے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو گھیرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرے گی۔ کانگریس ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ورکنگ کمیٹی کے تمام اراکین کو خط لکھ کر اس توسیعی میٹنگ کی اطلاع دے دی ہے ۔ اجلاس 24 ستمبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگا، تاہم مقام کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کمیٹی کے اراکین سے اجلاس میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر سی ڈبلیو سی کا یہ اجلاس نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے ۔ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے ۔ اس توسیعی اجلاس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت بڑے لیڈروں کی شرکت کا امکان ہے ۔ اجلاس میں مستقل اور خصوصی مدعو اراکین، پارٹی کے وزرائے اعلیٰ، پردیش کانگریس کمیٹی کے صدور اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے 39 اراکین کے علاوہ بہار کے تمام ارکانِ پارلیمان، ایم ایل اے ، ایم ایل سی، کانگریس سکریٹریز، ورکنگ کمیٹی کے اراکین، تنظیموں کے سربراہ اور خصوصی مدعو افراد شامل ہوں گے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ راہل گاندھی کی 'ووٹر ادھیکار یاترا' نے پارٹی میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا ہے ۔ اسی سال کے آخر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر اس اجلاس میں پارٹی کی انتخابی مہم کی حکمت عملی، دیگر ریاستوں کے انتخابات اور مبینہ 'ووٹ چوری' کے مسئلے پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
Source: uni news
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات