بنگلہ دیش کے تیز گیند بازمستفیض الرحمان اب انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل ) 2026 میں نہیں کھیل پائیں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری دیواجیت سیکیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئی کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بی سی سی آئی نے آئی پی ایل فرنچائز کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو اپنے اسکواڈ سے بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ مستیفظ کو خریدنے پر بالی ووڈ کے سپراسٹار اور کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان کی مسلسل تنقید کی جارہی تھی۔ بتادیں کہ یہ پورا تنازع بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف حالیہ تشدد کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ حال ہی میں بنگلہ دیش سے آنے والی خبروں سے ہندوستان میں غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ انہیں وارداتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی اور شیوسینا کے کئی لیڈروں نے بنگلہ دیشی کھلاڑی کی آئی پی ایل میں شرکت پر سوال اٹھائے ہیں۔ تنازعہ کو بڑھتا دیکھ کر بی سی سی آئی نے اس معاملے میں مداخلت کی اور کے کے آر کو مستفیض الرحمان کو ٹیم سے ہٹانے کی ہدایت کی۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سیکیا نے کہا کہ ملک بھر میں موجودہ حالات کے مدنظر بی سی سی آئی نے کے کے آر فرنچائزی کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے ایک کھلاڑی بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان کو ٹیم سے ریلیز کردیں۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی کہا کہ اگر کے کے آر کسی متبادل کھلاڑی کا مطالبہ کرتی ہے تواسے اس کی اجازت دے گا۔واضح رہے کہ آئی پی ایل 2026 کے لیے دسمبر 2025 میں کھلاڑیوں کی منی نیلامی ہوئی تھی۔ اس دوران کے کے آر نے مستفیض الرحمن کو خریدا تھا۔ شاہ رخ خان کی ملکیت والی کے کے آر نے مستفیض الرحمن کو حاصل کرنے کے لیے 9.20 کروڑ روپئے خرچ کیے تھے۔ مستفیض کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپئے تھی۔ مستفیض کو لینے کے لیے کے کے آر اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا اور آخر کار کے کے آر بھاری قیمت پر اسی بنگلہ دیشی کھلاڑی کو لینے میں کامیاب رہی تھی۔ حالانکہ مستفیحض الرحمن کو خریدنے کے بعد سے ہی کے کے آر اور کنگ خان کو نشانہ بنایا جانے لگا تھا۔آئی پی ایل 2026 کی منی نیلامی میں 7 بنگلہ دیشی کھلاڑی شامل تھے۔ ان کھلاڑیوں میں رشاد حسین، تسکین احمد، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا، رقیب الحسن، محمد شرف الاسلام اور مستفیض الرحمن شامل تھے۔ ان میں سے صرف مستفیض کو کو ہی خریدار ملا تھا۔ ملا۔
Source: PC- anandabazar
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی