ہندوستان اور بنگلہ دیش کے رشتوں میں آئی کشیدگی کے درمیان بنگلہ دیش حکومت نے ایک سخت قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ محمد یونس کی عبوری حکومت نے ملک میں ’انڈین پریمیر لیگ‘ (آئی پی ایل) کے سبھی میچوں کے نشریہ پر فوری اثر سے پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور بنگلہ دیشی تیز گیندباز مستفیض الرحمن سے جڑے تنازعہ کے عبد لیا گیا ہے۔ اس فیصلہ نے نہ صرف دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا ہے، بلکہ مستقبل میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ تعلقات پر بھی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ دراصل بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2026 سیزن سے قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو مستفیض الرحمن کو ریلیز کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انھیں کے کے آر کے لیے اہم کھلاڑی مانا جا رہا تھا۔ حالانکہ بغیر کسی صاف وجہ کے ان کو باہر کیے جانے سے بنگلہ دیش میں ناراضگی پھیل گئی۔ وہاں اسے صرف کھیل کا فیصلہ نہیں، بلکہ ملک کے وقار سے جڑا معاملہ تصور کیا گیا۔ بنگلہ دیش حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اس موضوع پر مطلع کیا جاتا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ذریعہ ’انڈین پریمیر لیگ‘ (آئی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ، جو 26 مارچ 2026 سے منعقد ہونے والا ہے، کے لیے کولکاتا نائٹ رائیڈرس ٹیم سے بنگلہ دیش کے اسٹار کھلاڑی مستفیض الرحمن کو باہر کیے جانے سے متعلق ایک ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بی سی سی آئی کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی بھی وجہ نہیں دی گئی ہے۔ اس فیصلہ سے بنگلہ دیش کی عوام مایوس اور غمزدہ ہے۔ ان حالات میں، اگلے حکم تک آئی پی ایل کے سبھی میچوں اور پروگراموں کے نشریہ کو روکنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ مستفیض الرحمن تنازعہ اب صرف آئی پی ایل تک محدود نہیں رہا ہے۔ اس کا اثر بین الاقوامی کرکٹ پر بھی نظر آنے لگا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر گزارش کی ہے کہ 2026 ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان میں ہونے والے اس کے میچوں کو سری لنکا منتقل کیا جائے۔ بی سی بی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ہندوستان میں کھلاڑیوں کی سیکورٹی اور غیر جانبداری کو لے کر بھروسہ نہیں رہا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش نے واضح کر دیا ہے کہ وہ فروری 2026 میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے لیے اپنی ٹیم ہندوستان نہیں بھیجے گا۔ اگر یہ فیصلہ نافذ ہوتا ہے تو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ تعلقات میں بڑا شگاف پیدا ہو سکتا ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی