 
											افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ استنبول مذاکرات کے بعد ’دونوں فریق دوبارہ ملاقاتیں کریں گے اور باقی مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا۔‘ ایکس پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’استنبول مذاکرات، جو ایک پیچیدہ عمل تھا، اس نتیجے پر مکمل ہوئے کہ دونوں فریق دوبارہ ملاقاتیں کریں گے اور باقی مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’امارت اسلامی افغانستان نے اپنے مستقل اصولی مؤقف کے مطابق، کہ مسائل کا حل سفارت کاری اور مفاہمت کے ذریعے ہے، برادر ممالک ترکی اور قطر کی درخواست اور ثالثی پر پاکستانی فریق کے ساتھ کئی روز تک استنبول میں گفتگو کی، جو آج اختتام پذیر ہوئی۔ امارت اسلامی افغانستان ان مذاکرات کی سہولت کاری اور ثالثی پر ترک جمہوریہ اور ریاست قطر کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔‘ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ’امارت اسلامی افغانستان نے ابتدا ہی سے ڈپلومیسی اور مفاہمت پر یقین رکھا ہے۔ لہٰذا ایک جامع اور پیشہ ور ٹیم تشکیل دے کر مخلصانہ اور سنجیدہ انداز میں مذاکرات کا آغاز کیا اور مکمل تعاون اور صبر کے ساتھ اس عمل کو جاری رکھا۔ ’امارت اسلامی افغانستان دیگر ہمسایہ ممالک کی طرح پاکستان کے ساتھ بھی مثبت تعلقات چاہتی ہے اور باہمی احترام، داخلی امور میں عدم مداخلت اور کسی کے لیے خطرہ نہ بننے کے اصولوں پر مبنی تعلقات کی پابند ہے۔‘
Source: social media
 
								آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
 
								امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
 
								افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
 
								افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
 
								غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
 
								نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
 
										غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
 
										نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
 
										گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
 
										ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں