پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری افینس پر چارج کردیا گیا۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان نے پی ایس ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ خلاف ورزی گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے۔ میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی جس میں فخر زمان نے اپنے اوپر لگنے والے چارج سے انکار کیا۔ فخر زمان کے کیس کی مزید سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگی جس کے بعد میچ ریفری فیصلہ سنائیں گے ۔ پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو جرمانہ کردیا گیا ہے، حسن علی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی جس پر میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ کیا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کی دوسری اننگز کے دوران پیش آیا، بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کو پانچ رنز کی پنالٹی بھی پڑی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے