پاکستان کے سابق کرکٹر اور بابر کے کزن کامران اکمل نے کہا ہے کہ بابراعظم کو خود دیکھنا چاہیے کہ اس کو کس طرف جانا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مقابلے سے ہی بابراعظم کی بیٹنگ اور ان کی اپروچ پر تنقید شروع ہوچکی ہے، نیدرلینڈز کے خلاف بہت سلو بیٹنگ کرنے اور رن اے بال سے بھی بدتر اننگز کھیلنے کے بعد بابراعظم کو ڈارپ کرنے کا مطالبہ سامنے آنے لگا ہے۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی بابراعظم کی کارکردگی پر بات کی اور کہا کہ بابر کوخود دیکھنا ہوگا کہ اسکو کس طرف جانا ہے، ہرمیچ میں فہیم اشرف تیز اسکورنہیں بناسکتاجیسا آج بنایا ہے۔ کامران اکمل نے سوال کیا کہ آج ہمارے مقابلے میں کوئی دوسری اچھی ٹیم ہوتی تو کیا جیت جاتے؟ نیدرلینڈز کےخلاف میچ 3 سے 4 وکٹوں میں ختم ہوجانا چاہیے تھا سابق کرکٹر نے کہا کہ سپر8 میں جانے کےلیے ضروری ہے چھوٹی ٹیموں سے مارجن سے میچ جیتیں، پاکستان کی ٹیم آج تکے سے میچ جیتی ہے ورنہ جہاں میچ گیا تھا جیتنا مشکل تھا۔ خیال رہے کہ بابراعظم سمیت سینئر بیٹرز نیدرلینڈز کےخلاف ناکام رہے، گرین شرٹس نے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھے آغاز کے باجود بڑی مشکل سے میچ جیتا، فہیم اشرف نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان کو ناقابل یقین میچ جتوایا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی