Sports

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کے سب سے کامیاب بلے باز بن گئے

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کے سب سے کامیاب بلے باز بن گئے

راولپنڈی : پاکستان کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لاہور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جب بابر اعظم بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو انہوں نے 129 میچز کی 122 اننگز میں 4223 رنز بنا رکھے تھے۔ پاکستانی اسٹار بیٹر کو روہت شرما کی جگہ لینے کے لیے صرف 9 رنز درکار تھے۔ یہ سنگ میل عبور کرتے ہی وہ 4232 رنز کے ساتھ ٹی 20 انٹرنیشنل کے سب سے کامیاب بیٹر بن چکے ہیں۔ روہت شرما نے 4231 رنز 159 میچز کھیل کر بنائے اور ان کی رنز بنانے کی اوسط 32 رہی جب کہ بابر اعظم نے یہ اعزاز اپنے 130 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل اور 122 ویں اننگ میں حاصل کیا۔ ان کی رنز بنانے کی اوسط 39.46 کی اوسط سے نمبر ون بیٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ بابر اعظم نے اب تک اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم جنہوں نے ماضی میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے تن تنہا کئی میچز پاکستان کو جتوا رکھے ہیں۔ تاہم وہ طویل عرصہ سے خراب فارم کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔ لیکن اس خراب فارم کے باوجود وہ عالمی سطح پر ریکارڈ پر ریکارڈ بنا اور اپنے ہم عصر ولیجنڈ کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments