Sports

بابر اعظم نے جوز بٹلر کا ٹی 20 ریکارڈ برابر کردیا

بابر اعظم نے جوز بٹلر کا ٹی 20 ریکارڈ برابر کردیا

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے انگلینڈ کے جوز بٹلر کا ٹی 20 ریکارڈ برابر کردیا۔ پاکستان کے بابر اعظم نے سڈنی سکسرز اور میلبرن رینیگیڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے یہ اعزاز حاصل کیا ہے، آسٹریلوی لیگ میں یہ ان کی دوسری نصف سنچری ہے۔ بابر اعظم نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس کے ساتھ بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 97 نصف سنچریاں بنالی ہیں اور انہوں نے انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments