کراچی : پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل کا ٹاپ بیٹر بننے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم جو ان دنوں خراب فارم کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔ تاہم وہ اس خراب فارم کے باوجود عالمی سطح پر ریکارڈ بنا رہے اور ہم عصر ولیجنڈ کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز میں بھی ریکارڈز انکا انتظار کر رہے ہیں۔ بابر اعظم جو تقریباً ایک سال بعد پاکستانی ٹی 20 ٹیم کا حصہ ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ کیخلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے منگل 28 اکتوبر کو پنڈی میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں صرف 9 رنز بنا کر ٹی 20 انٹرنیشنل کے ٹاپ بیٹر بن سکتے ہیں۔ اس وقت ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے بنا رکھے ہیں۔ انہوں نے 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے ہوئے ہیں۔ بابر اعظم ان سے صرف 8 رنز پیچھے ہیں اور 128 میچوں میں ان کا مجموعی اسکور 4223 رنز ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روہت شرما کی اوسط 32 ہے جب کہ بابر اعظم کی ٹی 20 میں رنز بنانے کی اوسط تقریباً 40 ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی