Sports

بابر اعظم ایک بار پھر ناکام، آسٹریلوی کھلاڑی نے مذاق اڑا دیا

بابر اعظم ایک بار پھر ناکام، آسٹریلوی کھلاڑی نے مذاق اڑا دیا

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے بیٹر بابر اعظم ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔ بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے میلبرن اسٹارز کی جانب سے دیا جانے والا 129 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جیول ڈیوس نے دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تاہم پاکستان کے بابر اعظم ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 17 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر نے صرف ایک چوکا لگایا اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 82.35 رہا۔ بابر کی اننگز کا اختتام اس وقت جب مارکس اسٹوئنس نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ جب بابر اعظم واپس جانے لگے تو مارکس اسٹوئنس نے مسکراتے ہوئے ان کی طرف دیکھا اور چند الفاظ بھی ادا کیے اور ان کا مذاق اڑایا۔ واضح رہے کہ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کی 7 اننگز میں 24.16 کے ایوریج سے 145 رنز بنائے ہیں جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments