Sports

’بابر اعظم اور سلمان علی آغا دونوں کو ڈراپ کردینا چاہئے‘

’بابر اعظم اور سلمان علی آغا دونوں کو ڈراپ کردینا چاہئے‘

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو بابر اعظم اور کپتان سلمان علی آغا دونوں کو ڈراپ کردینا چاہئے۔ پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ ہمیں اب رن ریٹ پر جیتنا ہے، کیسے ہم نے میچ کو لے کر چلنا ہے، اس حساب سے بابر کو ڈراپ کرنا بہتر ہوگا، انہوں نے کہا کہ میری نظر میں تو کپتان سلمان علی آغا کو بھی ڈراپ کردینا چاہئے۔ میزبان شعیب ملک نے سوال کیا کہ اگر کپتان کو بھی ڈراپ کردیا تو ٹاس کون کرے گا؟ اس پر کامران اکمل نے کہا کہ ٹاس شاداب خان وائس کپتان کرلے گا۔۔ کامران اکمل نے اپنی منتخب کردہ ٹیم کے نام بھی بتائے، جس میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، خواجہ نافع، شاداب خان، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا کا کہنا ہے کہ ان کنڈیشنز میں زیادہ تر انحصار اسپنرز پر ہی کرنا پڑتا ہے۔ سلمان مرزا نے کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس وقت ہمارے سیمی فائنل میں پہنچنے کی نازک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں صلاحیت ہے وہ نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے بلکہ اچھا بھی کھیل سکتی ہے۔ فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ہم یارکرز کی تسلسل کے ساتھ پریکٹس کرتے ہیں، ان کنڈیشنز میں زیادہ تر اسپنرز پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments