Sports

بابر اعظم اَن فٹ ہو گئے، بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے

بابر اعظم اَن فٹ ہو گئے، بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم ان فٹ ہو گئے اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف جمعے سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق بابر اعظم کو بائیں گھٹنے پر چوٹ لگی ہے۔ ’ٹیم کا میڈیکل پینل بابر اعظم کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔‘ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعے سے شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میرپور (ڈھاکہ) میں شروع ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 16 سے 20 مئی تک سِلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ شان مسعود پاکستانی ٹیم جبکہ نجم الحسین شانتو میزبان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستانی سکواڈ میں چار نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس اور غازی غوری شامل ہیں۔ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد دورۂ بنگلہ دیش کے لیے ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ پاکستان کا سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عباس، حسن علی، خرم شہزاد، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری (وکٹ کیپر)، اذان اویس، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ فضل اور عماد بٹ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments