انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سالانہ رینکنگ جاری کردی، آسٹریلیا مینز کی ٹیسٹ اور ویمنز ون ڈے کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ سالانہ اپ ڈیٹ میں مئی 2025 سے اب تک کے میچز کو مکمل (100 فیصد) جبکہ اس سے پہلے کے دو سال کے نتائج کو 50 فیصد وزن دیا گیا ہے۔ مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا 131 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ جنوبی افریقہ 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ بھارت ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر (104) پر آ گیا ہے، جبکہ انگلینڈ 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلا گیا۔ انگلینڈ کی تنزلی کی بڑی وجہ پرانے میچز، خصوصاً نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے خلاف کامیاب سیریز کا ریکارڈ، رینکنگ سے خارج ہونا ہے۔ پاکستان نے بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے 89 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی حاصل کی، قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں 7ویں سے چھٹے نمبر پر آ گئی، سات پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ سری لنکا کا ٹیسٹ رینکنگ میں 7واں ویسٹ انڈیز کا 8واں بنگلا دیش کا 9واں اور زمبابوے کا 11ویں سے 10واں نمبر ہے۔ ٹاپ 10 میں آئرلینڈ مطلوبہ میچز نہ کھیلنے کے باعث رینکنگ سے باہر ہو گیا ہے۔ آئرلینڈ اور افغانستان کو دوبارہ شامل ہونے کے لیے آئندہ سال میں کم از کم دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہوں گے۔ خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں بھی آسٹریلیا 163 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اگرچہ اس کے پوائنٹس میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ انگلینڈ 128 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ بھارت ویمن تیسرا، ساؤتھ افریقہ ویمن چوتھا، نیوزی لینڈ کا 5واں اور سری لنکا کا چھٹا نمبر برقرار ہے۔ بنگلادیش ویمنز ٹیم 73 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر اور پاکستان 72 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی رینکنگ 5 مئی جبکہ مردوں کی ون ڈے ٹیم رینکنگ 7 مئی کو جاری کی جائے گی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے