Sports

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ آج متوقع

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ آج متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ماہ انڈیا اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 رُکنی سکواڈ کا اعلان تو گذشتہ روز کر دیا گیا تھا لیکن پاکستان کی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ اب تک نہیں کیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق، وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ لیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے پر وزیراعظم کو تمام تر صورت حال سے آگاہ کریں گے اور اپنی سفارشات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اروار کی شب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے انکار کے بعد سنیچر کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آئی سی سی کے اعلان سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا تھا کہ پاکستان اس معاملے میں بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے انڈیا بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ ’میں نے آئی سی سی کی بورڈ کی میٹنگ میں بھی یہی کہا تھا کہ آپ دہرا معیار نہیں اپنا سکتے کہ ایک ملک کے لیے کہیں کہ جب مرضی فیصلہ کر لے اور دوسرے ملک کے لیے بالکل الگ فیصلہ کریں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments