آئی سی سی نے بدھ (18 فروری) کو رینکنگ اپڈیٹ کر دی ہے، جس میں ایشان کشن ٹاپ-10 میں شامل ہو گئے ہیں۔ ایشان کشن نے پاکستان کے خلاف 40 گیندوں میں 77 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ اس سے قبل کے میچ میں بھی نامیبیا کے خلاف بھی انہوں نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔ ایشان کشن کو 17 درجے کا فائدہ ہوا ہوے، ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں پہلی سنچری اسکور کرنے کے بعد پاتھم نسانکا کو بھی 3 درجے کا فائدہ ہوا ہے۔ گزشتہ دونوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے ابھیشیک شرما کو درجہ بندی میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، وہ اب بھی نمبر-1 ٹی-20 بلے باز ہیں۔ ایشان کشن پاکستان کے خلاف پلیئر آف دی میچ منتخب کیے گئے تھے۔ آر پریمداسا کی پچ گیند بازوں کے لیے مددگار تھی، جس پر ایشان کشن نے 77 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی تھی۔ دہلی میں نامیبیا کے خلاف بھی ایشان کشن نے 61 رن بنائے تھے۔ ان 2 شاندار اننگ کا انعام انہیں آئی سی سی نے دیا، وہ 17 درجے اوپر آ کر ٹاپ-10 میں شامل ہو گئے ہیں۔ کچھ ہفتہ قبل تک ایشان کشن آئی سی سی درجہ بندی کے ٹاپ-50 میں بھی نہیں تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں انہوں نے جو فارم حاصل کیا تھا، اسی کو ٹی-20 ورلڈ کپ میں بھی جاری رکھا اور ٹاپ-10 میں شامل ہو گئے۔ ایشان کشن ابھی 732 پوائنٹس کے ساتھ درجہ بندی میں 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ تلک ورما بھی ایک درجہ کی بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، ان کے 751 پوائنٹس ہیں۔ اپنی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج سے باہر کرنے والے پاتھم نسانکا 3 درجے کی بہتری کے ساتھ درجہ بندی میں 786 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ درجہ بندی میں پہلے مقام پر قائم ہندوستانی ٹیم کے بلے باز ابھیشیک شرما ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے ہیں۔ امریکہ کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے ابھیشیک نامیبیا کے خلاف نہیں کھیلے تھے۔ پاکستان کے خلاف انہوں نے واپسی کی لیکن اس میں بھی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے۔ ہندوستان کا گروپ اسٹیج میں آخری میچ آج نیدرلینڈ کے ساتھ ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی