Sports

آئی سی سی نے بنگلادیشی صحافیوں سے ایکریڈیشن کے لیے فہرست مانگ لی

آئی سی سی نے بنگلادیشی صحافیوں سے ایکریڈیشن کے لیے فہرست مانگ لی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ دینے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم سے کووریج کے خواہشمند صحافیوں کی فہرست مانگ لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی صحافیوں کے ایکریڈیشن کا پراسس دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیشی صحافیوں نے پہلے بھارت میں تمام میچز کوور کرنے کے لیے اپلائی کیا تھا اب انہیں سری لنکا میں ہونے والے میچز کے لیے ایکریڈیشن جاری کردیا جائے گا۔ قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام بنگلادیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کردیا تھا۔ بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بھارت میں کسی بنگلادیشی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments