بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان پر میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی بنگلادیش کی درخواست پر غور ضرور کرے گا لیکن اس کے لیے معاملہ آسان نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل وقت کی کمی کے باعث فوری طور پر معاملے کا جائزہ لے گا، دو روز کے دوران آئی سی سی کے آفیشلز کا اجلاس ہوگا، آئی سی سی جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے ایک حلقے کا کہنا ہے کہ معاملہ خالصتاً بی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ہے، اس معاملے میں آئی سی سی کو شامل کرنا کسی طور پر مناسب نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو رکاوٹوں کے حوالے سے آگاہ کرے گا، اِیونٹ کا میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ اس معاملے کے حوالے سے اپنی حکومت سے بھی بات چیت کرے گا۔ میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کے انکار سے ایونٹ کے شیڈول میں بڑی تبدیلی کرنا پڑے گی، شیڈول میں تبدیلی اِس موقع پر آئی سی سی کے لیے ایک آسان مرحلہ نہیں ہے۔ بنگلادیش گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال اور اٹلی کے ساتھ شامل ہے، گروپ میچز کے علاوہ بنگلادیش کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں بھی تبدیلیاں ہوں گی۔ کرکٹ فینز کو بھی اپنے پروگرام میں ردوبدل کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب میڈیا نے ایک بار پھر بنگلادیش کو اکسانا اور پروپیگنڈا کرنا شروع کر دیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیش پاکستان نہیں جو آئی سی سی کے لیے اتنا اہم ہو، بنگلادیش کو انکار سے نقصان ہو سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئی سی سی بنگلادیش کی درخواست کو مسترد کر سکتا ہے، بنگلا دیش ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کھونا پڑسکتی ہے۔ یاد رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی