Sports

آئی پی ایل:ممبئی انڈینز نے لکھنو سپر جائنٹس کو چھ وکٹوں سے ہرایا

آئی پی ایل:ممبئی انڈینز نے لکھنو سپر جائنٹس کو چھ وکٹوں سے ہرایا

ممبئی، 4 مئی: روہت شرما (84) اور ریان رکیلٹن (83) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ممبئی انڈینس نے پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 47ویں میچ میں لکھن¶ سپر جائنٹس کو آٹھ گیندیں باقی رہتے ہوئے چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں ممبئی انڈینس کی اس تیسری جیت کے باوجود وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر برقرار ہے ۔ 229رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی کے لیے روہت شرما اور ریان رکیلٹن کی اوپننگ جوڑی نے دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 143 رنز جوڑے ۔ محسن خان نے 11ویں اوور میں رکلٹن کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ رکیلٹن نے 32 گیندوں میں چھ چوکے اور آٹھ چھکوں کے ساتھ 83 رنوں کی اننگ کھیلی۔ سنچری کی طرف بڑھ رہے روہت شرما کو 14ویں اوور میں ایم سدھارتھ نے آ¶ٹ کیا۔ روہت شرما نے 44 گیندوں پر چھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ 16ویں اوور میں ایم سدھارتھ نے تلک ورما (11) کو آ¶ٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ 18ویں اوور میں محمد شامی نے سوریہ کمار یادو (12) کو با¶نڈری پر کیچ کرا دیا۔ ول جیکس نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر جیت کا چھکا لگایا۔ ممبئی انڈینس نے 18.4 اوور میں چار وکٹ پر 229 رنز بنائے اور میچ چھ وکٹ سے جیت لیا۔ نمن دھیر نے 12 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ناقابل شکست 23 رنز بنائے ۔ ول جیکس نے ناقابل شکست 10 رنز بنائے ۔ لکھن¶ سپر جائنٹس کے لیے ایم سدھارتھ نے دو وکٹ لیے ۔ محمد شامی اور محسن خان نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے پہلے آج یہاں نکولس پوران (63)، مچل مارش (44) اور ہمت سنگھ (40 ناٹ آ¶ٹ) کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت لکھن¶ سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کے خلاف پانچ وکٹوں پر 228 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری لکھن¶ سپر جائنٹس کی شروعات خراب رہی اور اس نے 29 کے اسکور پر جوش انگلیس (13) کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد نکولس پوران اور مچل مارش کی جوڑی نے دوسری وکٹ کے لیے 94 رنز جوڑے ۔ دونوں بلے بازوں نے صرف 8.1 اوور میں لکھن¶ سپر جائنٹس کو 129 تک پہنچا دیا۔ اسی دوران نویں اوور کی پہلی گیند پر کوبن بوش نے مچل مارش کو آ¶ٹ کر کے ممبئی انڈینز کو دوسری کامیابی دلائی۔ مارش نے 25 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگا کر 44 رنز بنائے ۔ اس کے بعد ممبئی کے گیند بازوں نے کپتان رشبھ پنت (15) اور انگکرشن رگھوونشی (11) رن آ¶ٹ میچ پر پکڑ بنانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ہمت سنگھ اور ایڈن مارکرم نے اننگ کو سنبھالا اور لکھن¶ سپر جائنٹس کے اسکور کو مقررہ 20 اوورز میں 228 رنز تک پہنچا دیا۔ ایڈن مارکرم نے 25 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ناقابل شکست 31 رنز بنائے ۔ ہمت سنگھ نے جسپریت بمراہ کے اوور میں ملنے والی زندگی کا فائدہ اٹھایا اور 31 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 40 رنز بنائے ۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے کوبن بوش نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایم غضنفر، ول جوکس اور راگھو شرما نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments