احمد آباد، 30 اپریل:ارشد خان (تین وکٹیں)، جیسن ہولڈر اور راشد خان (دو، دو وکٹیں) کی بہترین گیند بازی کے بعد بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 42 ویں مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلورو کی سیزن میں یہ دوسری شکست ہے ۔ گجرات ٹائٹنز نے 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پاور پلے میں ہی مضبوط بنیاد رکھ دی۔ ابتدائی 6 اوورز میں ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز اسکور بنائے ۔ کپتان شبھمن گل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 43 رنز اسکور بنایا، تاہم وہ نصف سنچری سے محروم رہے ، جب کہ سائی سدرشن صرف 6 رنز بنا سکے ۔ گل نے جوش ہیزل ووڈ کے ایک اوور میں 5 با¶نڈریز لگا کر 24 رنز اسکور بنائے اور ٹیم کو تیز رفتار آغاز فراہم کیا۔ درمیانی اوورز میں جوس بٹلر اور واشنگٹن سندر نے اننگز کو سنبھالا۔ بٹلر نے سوئیش شرما کے اوور میں لگاتار دو چھکے لگا کر آئی پی ایل میں اپنے 200 چھکے مکمل کیے ، تاہم وہ 8ویں اوور میں 39 رنز بنا کر بھونیشور کمار کا شکار بن گئے ۔ بھونیشور نے اس سے قبل گل اور سدرشن کو بھی پویلین بھیجا۔ 9ویں اوور میں سندر کے چھکے کی بدولت گجرات نے 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا، لیکن 11ویں اوور میں روماریو شیفرڈ نے شاہ رُخ خان (8) اور سندر (12) کو آ¶ٹ کر کے میچ میں واپسی کی کوشش کی۔ اختتامی اوورز میں شیفرڈ نے کفایتی بولنگ کرتے ہوئے ایک اوور میں صرف 5 رنز دیے ، تاہم گجرات کی مضبوط شروعات نے ٹیم کو برتری میں رکھا۔ مجموعی طور پر گجرات کی بیٹنگ نے دبا¶ برقرار رکھا، لیکن 14ویں اوور کی پانچویں گیند پر سویش شرما نے جیسن ہولڈر (12 رنز) کو کیچ آ¶ٹ کرا دیا۔ ہولڈر کے آ¶ٹ ہونے کے بعد راشد خان نمبر 8 پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور راہل تیوتیا کے ساتھ مل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا ۔ اس سے قبل گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کے لیے اتری رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے جیکب بیتھل اور وراٹ کوہلی کی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 35 رنز جوڑے ۔ تیسرے اوور میں محمد سراج نے جیکب بیتھل (5) کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ اگلے ہی اوور میں کگیسو رباڈا نے وراٹ کوہلی کو آ¶ٹ کر کے آر سی بی کو دوسرا جھٹکا دیا۔ وراٹ کوہلی نے 13 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنز بنائے ۔ کپتان رجت پاٹی دار (19) کو ارشد خان نے آ¶ٹ کیا۔ اس کے بعد گجرات ٹائٹنز کے گیند بازوں کے سامنے آر سی بی کی بندے بازی لڑکھڑاتی ہوئی نظر آئی۔ جتیش شرما (1)، ٹم ڈیوڈ (9)، کرونال پانڈیا (4) اور روماریو شیفرڈ (17) رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ 14 ویں اوور میں راشد خان نے دیودت پڈیکل کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ پڈیکل نے 24 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ 20 ویں اوور کی دوسری گیند پر ارشد خان نے وینکٹیش ایر (12) کو آ¶ٹ کیا۔ اگلی ہی گیند پر جوش ہیزل ووڈ (0) کو جوس بٹلر اور شبھمن گل نے رن آ¶ٹ کر کے 155 کے اسکور پر آر سی بی کی باری کا خاتمہ کر دیا۔ محمد سراج اور کگیسو رباڈا نے بھی ایک، ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل میں جمعرات کو رائل چیلنجرز بنگلورو کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ گجرات کو جاری سیزن میں پانچویں کامیابی حاصل ہوئی، جب کہ بنگلورو کو تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلورو 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر برقرار ہے ، جبکہ گجرات 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے