انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردیک پانڈیا کو آئی پی ایل 2026ء میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے، ٹیم نے 5 میچز میں صرف 1 کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں نچلے نمبروں پر موجود ہے۔ حال ہی میں پنجاب کنگز کے خلاف شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے ہاردیک کی کپتانی کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2015ء سے 2023ء تک روہت شرما کی قیادت میں ممبئی نے کئی ٹائٹلز جیتے لیکن کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہو رہا۔ منوج تیواری نے مشورہ دیا کہ ہاردیک پانڈیا کو کپتانی چھوڑ کر روہت شرما کو دوبارہ ذمے داری سونپ دینی چاہیے کیونکہ ٹیم کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے ہاردیک کے میچ کے دوران فیصلوں پر بھی شدید تنقید کی، خاص طور پر خود کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر لانے اور بولنگ میں غلط حکمتِ عملی اپنانے پر سوال اٹھائے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی انڈینز کی مسلسل ناکامی کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور کپتانی کے فیصلوں پر بحث تیز ہو گئی ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے