Sports

آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کی سنسنی خیز جیت، پنجاب کنگز کو مسلسل پانچویں ہار کا سامنا

آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کی سنسنی خیز جیت، پنجاب کنگز کو مسلسل پانچویں ہار کا سامنا

دھرم شالہ14 مئی :تلک ورما کی طوفانی اننگز اور رائن ریکلٹن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو ایک گیند پہلے 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ 201 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی نے 19.5 اوورز میں 205 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ رائن ریکلٹن نے محض 23 گیندوں پر 48 رنز (4 چوکے ، 4 چھکے ) بنا کر ٹیم کو دھماکہ خیز شروعات فراہم کی۔ انہوں نے روہت شرما (25) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 61 رنز جوڑے ۔ پنجاب نے جلد ہی تین وکٹیں لے کر واپسی کی کوشش کی، لیکن تلک ورما دیوار بن کر کھڑے ہو گئے ۔ تلک ورما نے صرف 33 گیندوں پر ناٹ آ¶ٹ 75 رنز بنائے ، جس میں 6 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے ۔ ان کا ساتھ ول جیکس نے دیا جنہوں نے 10 گیندوں پر تیز رفتار 25 رنز بنائے ۔مارکو یانسن (4 اوورز، 55 رنز) اور زیویئر بارٹلیٹ (3.5 اوورز، 53 رنز) کافی مہنگے ثابت ہوئے ۔تلک ورما میں آف دی میچ ورار پائے ۔ پواینٹ ٹیبل پر پنجاب چوتھے اور ممبئی کی 9ویں نمبر پر ہے ۔ اس سے قبل پنجاب کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 200 رنز بنائے تھے ۔ سلامی بلے باز پربھسمرن سنگھ نے 32 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔عظمت اللہ عمرزئی نے 17 گیندوں پر 38 رنز (4 چھکے ) بنا کر اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا۔ پرینش آریہ نے 22 اور کوپر کونلی نے 21 رنز کا تعاون دیا۔ شاردول ٹھاکر ممبئی کے سب سے کامیاب با¶لر رہے جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دیپک چہر نے 2 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔اس مسلسل پانچویں ہار کے بعد پنجاب کنگز کی مشکلات انتہا کو پہنچ گئی ہیں۔ اب انہیں پلے آف کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے اپنے بقیہ دونوں میچز ہر حال میں بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments