احمد آباد، 04 اپریل: راجستھان رائلز نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں ہفتہ کو چھ رنوں سے شکست دیدی۔ تاہم مقابلہ کھےل کے آخری گیند تک چلا۔مقررہ 20 اوور میں گجرات نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر204 رن بنا سکی۔ 211 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، گجرات نے مضبوط شروعات کی اور آخری گیند تک میچ کو سنسنی خیز بنائے رکھا۔ گجرات ٹائٹنز نے شاندار آغاز کیا۔ کمار کشاگرا اور سائی سدرشن نے پہلی وکٹ کے لیے 7.6 اوور میں 78 رنز جوڑے۔ کشاگرا 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم سدرشن نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 44 گیندوں پر 73 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ جوس بٹلر (26 رنز، 14 گیندیں) اپنی اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے۔ گلین فلپس صرف تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ واشنگٹن سندر صرف چار رنز کا اضافہ کر سکے۔ راہول تیوتیا نے 12 اور شاہ رخ خان نے 11 رنز بنا کر ٹیم کو حوصلہ دینے کی کوشش کی۔ اس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان نے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 210 رن بنایا تھا۔جس میں دھرو جوریل (75) اور یشسوی جیسوال (55) کی شاندار نصف سنچریاں شامل تھی۔ راجستھان کے جوریل نے 42 گیندوں کی اپنی طوفانی اننگز میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگائے جبکہ جیسوال نے 36 گیندوں میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ویبھو سوریاونشی نے 18 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رن بنائے۔ شمرون ہیٹمائر نے آٹھ گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 18 رن کا تعاون دیا۔ کپتان ریان پراگ آٹھ رن بنا کر آو ٹ ہوئے جبکہ رویندر جڈیجہ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر ناٹ اوٹ سات رن بنائے۔ پہلے بّلے بازی کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد راجستھان رائلز نے بورڈ پر ایک شاندار اسکور بنایا۔ یشسوی جیسوال اور ویبھو سوریاونشی نے ٹیم کو ایک مضبوط شروعات فراہم کی۔ اگرچہ یہ ان کی پچھلی اننگز جتنی دھماکہ خیز نہیں تھی، لیکن پھر بھی کافی اثر دار رہی اور پاور پلے میں 69 رن بنے۔ پہلے بّلے بازی کرتے ہوئے اس جوڑی نے تھوڑا زیادہ سنبھل کر کھیلا۔ راشد خان نے سوریاونشی کو آوٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا، لیکن جیسوال نے بغیر کسی رکاوٹ کے کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد لگاتار اوورز میں وکٹیں گرنے سے ٹیم تھوڑی لڑکھڑائی، اور شمرون ہیٹمائر کے خلاف ایک ریویو کا موقع بھی ہاتھ سے نکل گیا، جس کی وجہ سے ٹیم کو 18 رن زیادہ دینے پڑے۔ لیکن میچ کا اصل رخ دھرو جوریل نے بدلا۔ شروعات میں سنبھل کر کھیلنے کے بعد انہوں نے زبردست تیزی دکھائی، اور 42 گیندوں میں بنائے گئے ان کے 75 رنوں کی بدولت رائلز 210 رنوں کے ایک مضبوط اسکور تک پہنچ گئی۔ گجرات کی طرف سے کگیسو ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ چار گیند بازوں کو ایک ایک وکٹ ملی۔
Source: Social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے