Sports

شبھمن گل کا دھماکہ، راجستھان رائلز کو ہرا کر گجرات ٹائٹنز فائنل میں داخل

شبھمن گل کا دھماکہ، راجستھان رائلز کو ہرا کر گجرات ٹائٹنز فائنل میں داخل

کپتان شبمن گل کی شاندار اننگز اور سائی سدرشن کے ساتھ ان کی ابتدائی وکٹ کی شراکت کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو کوالیفائر 2 میں سات وکٹوں سے شکست دی۔ گجرات نے اس طرح آئی پی ایل کے فائنل میں جگہ حاصل کر لی ہے۔ ویبھو سوریاونشی کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 214 رنز بنائے۔ جواب میں گجرات نے 18.4 اوور میں تین وکٹ پر 219 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ اس طرح راجستھان کا سفر کوالیفائر 2 میں ختم ہوا۔ گجرات ٹائٹنز تیسری بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل، ٹیم نے 2022 (جیت) اور 2023 (رنر اپ) میں ٹائٹل میچ کھیلے تھے۔ گجرات اب اتوار 31 مئی کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کا مقابلہ کرے گا۔ جہاں آر سی بی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی کوشش کرے گا، وہیں گجرات دوسری بار ٹرافی جیتنے کی کوشش کرے گا۔ کپتان شبھمن گل کی ریکارڈ ساز سنچری (104) اور سائی سدرشن کی نصف سنچری (58) کی بدولت گجرات ٹائٹنز (جی ٹی ) نے آئی پی ایل 2026 کے دوسرے کوالیفائر میں راجستھان رائلز (آر آر) کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ اس شکست کے ساتھ ہی راجستھان رائلز کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا ہے ، جبکہ اب خطابی معرکہ رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔ 215 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات ٹائٹنز کو شبھمن گل اور سائی سدرشن نے مثالی آغاز فراہم کیا۔ دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 167 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری قائم کر کے جیت کی بنیاد رکھ دی۔سائی سدرشن 32 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔شبھمن گل نے محض 47 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، جو گجرات ٹائٹنز کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے ۔ انہوں نے 104 رنز کی اننگز میں 15 چوکے اور 3 چھکے لگائے ۔ میچ کے آخری لمحات میں جب کچھ رنز درکار تھے ، راہل تیوتیا نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر فلک بوس چھکا لگا کر ٹیم کو 8 گیندیں قبل ہی فتح دلا دی۔ تیوتیا 17 رنز اور جوس بٹلر 9 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ گجرات نے 18.4 اوورز میں 3 وکٹوں پر 219 رنز بنا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل، راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویبھو سوریہ ونشی کے 96، رویندر جڈیجہ کے 45 اور ڈونونو فیررا کے برق رفتار 38 رنز کی بدولت 214 رنز بنائے تھے ۔ویبھو سوریہ ونشی محض 4 رنز سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 96 رنز پر آ¶ٹ ہوئے ۔: کگیسو ربادا اور جیسن ہولڈر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سراج اور پرسدھ کرشنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔آج کا میچ شبھمن گل کی کلاس اور گجرات ٹائٹنز کے مضبوط ارادوں کا آئینہ دار رہا۔ اب نظریں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم پر ہیں جہاں آئی پی ایل 2026 کا تاج پہننے کے لیے بنگلور اور گجرات کے درمیان جنگ ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments