Sports

آئی پی ایل : گجرات ٹائٹنز کی چنئی پر یکطرفہ فتح، سائی سدرشن کا پاور شو

آئی پی ایل : گجرات ٹائٹنز کی چنئی پر یکطرفہ فتح، سائی سدرشن کا پاور شو

چنئی، 26 اپریل :گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2026 کے 37 ویں میچ میں ہوم ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی گجرات پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے ، جبکہ چنئی چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے ۔ سائی سدرشن کی 87 رنز کی دھواں دھار اننگز اور کگیسو ربادا کی مہلک بالنگ کی بدولت گجرات نے ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی جیت درج کی ہے ۔159 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز نے آغاز سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور مطلوبہ ہدف محض 16.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گجرات نے رن ریٹ میں بھی بہتری لائی۔ نوجوان بلے باز سائی سدرشن نے چنئی کے بالرز کی ایک نہ چلنے دی اور صرف 46 گیندوں پر 87 رنز بنائے ۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 7 بلند و بالا چھکے شامل تھے ۔ کپتان شبھمن گل نے 33 رنز (23 گیندیں) بنا کر اچھا آغاز فراہم کیا، جبکہ تجربہ کار جوس بٹلر 39 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے اور ٹیم کو فتح کی دہلیز کے پار لے گئے ۔ جوس بٹلر نے آخر میں ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کو 20 گیندیں قبل ہی فتح دلا دی۔ اس سے قبل، ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چنئی کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی۔ محض 37 رنز پر ٹیم کے 4 اہم کھلاڑی (سنجو سیمسن، ارویل پٹیل، سرفراز خان اور ڈیوالڈ بریوس) پویلین لوٹ گئے ۔ رتوراج گائیکواڑ نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 60 گیندوں پر ناقابلِ شکست 74 رنز بنائے ۔ شیوم دوبے نے 22 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ دینے کی کوشش کی، لیکن وہ بڑی اننگز نہ کھیل سکے ۔ چنئی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 158 رنز بنائے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments