Sports

آئی پی ایل: آر سی بی کی شاندار جیت، سی ایس کے کو مسلسل تیسری شکست

آئی پی ایل: آر سی بی کی شاندار جیت، سی ایس کے کو مسلسل تیسری شکست

بنگلورو، 5 اپریل ): رائل چیلنجرز بنگلور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز کو 43 رنز سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی سی ایس کے کو ٹورنامنٹ میں لگاتار تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی بی نے مقررہ اوورز میں 250 رنز بنا کر سیزن کا سب سے بڑا اسکور قائم کیا۔آر سی بی کی جانب سے ٹم ڈیوڈ نے 25 گیندوں پر 8 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان رجت پاٹیدار نے 48، فل سالٹ نے 46، وراٹ کوہلی نے 28 اور دیودت پڈیکل نے 50 رنز اسکور کیے ۔ گیندبازی میں بھونیشور کمار نے 3 وکٹیں حاصل کر کے آئی پی ایل میں اپنے 200 وکٹ مکمل کیے ، جبکہ ابھینندن سنگھ، جیکب ڈفی اور کرونال پانڈیا نے 2-2 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں سی ایس کے 207 رنز تک محدود رہی۔ ٹیم کی جانب سے پرشانت ویر نے 43 اور جیمی اوورٹن نے 37 رنز بنائے ۔ گیندبازی میں اوورٹن، انشول کمبوج اور شیوم دوبے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ سی ایس کے اس سے قبل راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے خلاف بھی شکست کھا چکی ہے ، جبکہ آر سی بی نے اپنے پہلے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو ہرایا تھا۔ 250 رنوں کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری چنئی سپر کنگز شروع سے ہی دبا¶ میں نظر آئی اور اس نے محض 30 رن کے اسکور پر اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ کپتان رتوراج گائیکواڈ (7)، آیوش مہاترے (1) اور سنجو سیمسن (9) رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ سرفراز خان نے دھواں دھار بّلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارتک شرما کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ساتویں اوور میں کرونال پانڈیا نے سرفراز خان کو آ¶ٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ سرفراز خان نے 25 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (50) رنوں کی اننگز کھیلی۔ اسی اوور میں کرونال پانڈیا نے کارتک شرما (6) کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔ شیوم دوبے 13 گیندوں میں 18 رن بنا کر چھٹی وکٹ کے طور پر آ¶ٹ ہوئے ۔ 16ویں اوور میں بھونیشور کمار نے طوفانی بّلے بازی کر رہے پرشانت ویر کو آ¶ٹ کر دیا۔ پرشانت ویر نے 29 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رن بنائے ۔ 17ویں اوور میں سویش شرما نے جیمی اوورٹن کو آ¶ٹ کر کے چنئی سپر کنگز کو آٹھواں جھٹکا دیا۔ جیمی اوورٹن نے 16 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 37 رن بنائے ۔ نور احمد آٹھ رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ آر سی بی کے گیند بازوں نے چنئی سپر کنگز کو 19.4 اوورز میں 207 رن پر سمیٹ کر مقابلہ 43 رن سے جیت لیا۔ آر سی بی کے لیے بھونیشور کمار نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جیکب ڈفی، ابھینندن سنگھ اور کرونال پانڈیا نے دو دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا، جبکہ سویش شرما نے ایک وکٹ لی۔ اس سے پہلے ، آر سی بی نے سی ایس کے کے خلاف تین وکٹوں پر 250 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔ چنئی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بّلے بازی کے لیے اتری آر سی بی کی جانب سے فل سالٹ اور وراٹ کوہلی کی سلامی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 37 رن جوڑے ۔ پانچویں اوور میں انشل کمبوج نے وراٹ کوہلی کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ وراٹ کوہلی نے 18 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنوں کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد دیودت پڈیکل نے فل سالٹ کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 56 رن جوڑے ۔ 11ویں اوور میں شیوم دوبے نے فل سالٹ کو آ¶ٹ کر کے آر سی بی کو دوسرا جھٹکا دیا۔ فل سالٹ نے 30 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 46 رن بنائے ۔ 15ویں اوور میں جیمی اوورٹن نے دیودت پڈیکل کو بولڈ کیا۔ پڈیکل نے 29 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50 رنوں کی اننگز کھیلی۔ آر سی بی نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 250 رن بنائے ۔ ٹم ڈیوڈ نے 25 گیندوں میں تین چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 70 رن بنائے ۔ کپتان رجت پاٹیدار نے 19 گیندوں میں ایک چوکے اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 48 رن بنائے ۔ چنئی سپر کنگز کے لیے انشل کمبوج، شیوم دوبے اور جیمی اوورٹن نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments