دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلز کے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے پنجاب کنگز کے خلاف ایسی بلے بازی کا مظاہرہ کیا، جس نے سبھی کو حیرت میں ڈال دیا۔ راہل نے صرف 67 گیندوں پر ناقابل شکست 152 رن بنائے، جس میں 16 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ یعنی مجموعی طور پر 25 باؤنڈریز کے ساتھ انہوں نے اسٹیڈیم میں رنوں کا طوفان برپا کر دیا۔ اس سحر انگیز بلے بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کر دیا۔ راہل کی یہ اننگ نہ صرف اس میچ، بلکہ پوری آئی پی ایل تاریخ میں یادگار بن گئی۔ کے ایل راہل نے اس میچ میں پورے 20 اوور بلے بازی کی اور ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔ ان کی 150 سے زائد رنز کی اننگ نے آئی پی ایل کے کئی ریکارڈ توڑ دیے۔ وہ آئی پی ایل میں 150 یا اس سے زیادہ رن بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل میں 150 رن کا ہندسہ عبور کرنے والے تیسرے بلے باز ہیں۔ ان سے قبل صرف برینڈن میک کولم (ناٹ آؤٹ 158 رن) اور کرس گیل (ناٹ آؤٹ 175 رن) ہی یہ کارنامہ انجام دے سکے تھے۔ اس اننگ کے دوران راہل نے 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری اور 47 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ 150 رن تک پہنچنے کے لیے انہوں نے 66 گیندیں لیں۔ اس اننگ میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 226.86 رہا۔ اس دوران نتیش رانا کے ساتھ انہوں نے دوسری وکٹ کے لیے 220 رنوں کی بڑی شراکت بھی قائم کی، جس میں رانا نے 44 گیندوں پر 91 رن بنائے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی شراکت داری بھی ہے۔ اس سنچری کے ساتھ کے ایل راہل نے وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ اب ان کے نام 3 سنچریاں ہیں، جو کوئنٹن ڈی کوک اور سنجو سیمسن کے برابر ہیں۔ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بھی وہ وراٹ کوہلی (8) اور جوس بٹلر (7) کے بعد تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں، اور آئی پی ایل میں اب ان کی مجموعی سنچریوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے