انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، پیٹ کمنز اسکواڈ میں واپسی کے ساتھ ہی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کپتان پیٹ کمنز انجری سے ری کوری کے بعد اسکواڈ میں واپس آئے ہیں، جبکہ عثمان خواجہ 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ برسبین ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ پیٹ کمنز جولائی کے بعد سے کرکٹ ایکشن سے باہر رہے ہیں، انہوں نے جولائی میں جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔ اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، برینڈن ڈوگٹ اور کیمرون گرین کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لیون اور مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ اور بیو ویبسٹر شامل ہیں۔ ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا، پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی