سڈنی: ایشیز سیریز میں آسٹریلیا سے 1-4 سے بدترین شکست پر انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم اس وقت تک تبدیل نہیں ہوگی جب تک مغرور رجیم کا خاتمہ نہیں ہوگا، برینڈ میکلم، راب کی اور بین اسٹوکس نے تین برسوں میں جھوٹ بیچا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تینوں کی رجیم نے انگلینڈ کرکٹ لورز کو مایوس کیا ہے، برینڈن میکلم اور راب کی نے ہمیشہ یہی کہا کہ وہ ایشیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس ایشیز سیریز میں غلطیوں پر غلطیاں کی گئیں، وہ 4-1 سے ہارنے کے حقدار تھے، برینڈ میکلم کی فلاسفی یہی ہے اپنے انداز میں چلو دنیا کی پرواہ کیے بغیر کھیل کو جاری رکھو۔ انگلینڈ کے سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو کہا جاتا ہے جاؤ اور خود کا اظہار کرو، آؤٹ ہو جاؤ نوپرابلم، ان سے کوئی جان نہیں چھڑاتا، اپنی مرضی کی چیزیں کرنے کے لیے فری لائسنس دیا گیا ہے، کوئی کسی کو ڈراپ نہیں کرتا، کوئی احتساب نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں جیتنے والے تمام سابق کرکٹرز بتاتے رہے ہیں کہ وہ غلط کر رہے ہیں، یہ تین عقل مند افراد سمجھتے رہے ہیں کہ وہ بہتر جانتے ہیں، ان تینوں نے آسٹریلیا میں کبھی سیریز نہیں جیتی۔ جیفری نے کہا کہ ہمارے پاس باصلاحیت کرکٹرز ہیں لیکن ان کی اسکلز کو نہیں نکھارا گیا، تین عقل مند افراد بتاتے رہے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ آسٹریلیا میں ایشیز جیتنا کتنا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز کو ماضی کا حصہ قرار دے کر ہمارے کپتان نے خود کو شرمندہ اور سابق کھلاڑیوں کی بے عزتی کی ہے، یہ کبھی اپنی نوکریاں کھونا نہیں چاہیں گے کیونکہ انہیں اس کا بھاری معاوضہ ملتا ہے۔
Source: sociall media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی