انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 17 دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ ایشیز کی پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، گس اٹکنسن کی جگہ جوش ٹونگ کو شامل کیا گیا ہے۔ ایٹکنسن آسٹریلیا کے دورے پر مایوس کن کارکردگی دکھا سکے اور 78.66 کی اوسط سے انہوں نے صرف تین وکٹیں حاصل کیں۔ جوش ٹونگ نے 2023 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے 6 ٹیسٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے 30 کی اوسط سے 31 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ انگلینڈ نے اسپن پچ ہونے کے باوجود انہیں شعیب بشیر پر ترجیح دی جبکہ آسٹریلیا اپنے تجربہ کار اسپنر نیتھن لیون کو واپس لایا ہے۔ بیٹنگ میں انگلینڈ کی ناکامی کے باوجود پلیئنگ الیون میں حیران کن طور پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں بین اسٹوکس کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، ول جیکس، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر اور جوش ٹونگ شامل ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی