Sports

ایشیز سیریز: آسٹریلیائی بولرز کا ابتدائی وار، روٹ اور بروک کی جوڑی کا پلٹ وار

ایشیز سیریز: آسٹریلیائی بولرز کا ابتدائی وار، روٹ اور بروک کی جوڑی کا پلٹ وار

سڈنی ،4 جنوری:سڈنی ٹیسٹ کا پہلا روز نشیب و فراز سے بھرپور رہا۔ کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لیے تھے ، تاہم بارش اور خراب موسم کے باعث کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔آسٹریلیائی بولرز نے پہلے سیشن میں انگلش بیٹنگ لائن کو لڑکھڑا دیا تھا، لیکن سینیئر بیٹر جو روٹ اور نوجوان اسٹار ہیری بروک نے آسٹریلیائی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 154 رنز جوڑ کر ثابت کیا کہ میلبرن ٹیسٹ کی جیت کے بعد انگلینڈ کے حوصلے بلند ہیں۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو آغاز میں درست ثابت نہ ہوا اور محض 57 رنز پر تین ٹاپ آرڈر بلے باز پویلین لوٹ گئے ۔ بین ڈکٹ 27، زیک کرالی 16 اور جیکب بیتھل 10 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔اس نازک صورتحال میں جو روٹ (72) اور ہیری بروک (78) نے 154 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کر کے ٹیم کو بحران سے نکال لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، مائیکل نیسر اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش نے اگرچہ پہلے دن کے کھیل میں خلل ڈالا اور چائے کا وقفہ وقت سے پہلے کرنا پڑا، لیکن جو روٹ اور بروک کی کریز پر موجودگی دوسرے روز آسٹریلیا کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے ۔ آسٹریلیا سیریز پہلے ہی 1-3 سے جیت چکا ہے ، مگر انگلینڈ اس آخری میچ کو جیت کر سیریز کا اختتام باوقار طریقے سے کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments