برسبین : میزبان آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ برسبین میں ایشیز سیریز کے کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا اور آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے جیت کے لیے ملنے والا 65 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ کینگروز کپتان اسٹیون اسمتھ نے 23 رنز ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ نے 22 اور جیک ویتھرڈ نے 17 رنز کی اننگز کھیلیں۔ دونوں وکٹیں آکٹنسن نے حاصل کیں۔ اس فتح کے ساتھ ہی میزبان کینگروز کو ایشیز سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم چوتھے روز دوسرے سیشن میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 65 رنز کا ہدف ملا تھا۔ دوسری اننگ میں انگلش ٹیم کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس 50 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے تھے جب کہ زیک کرولی 44 اور ول جیکس 41 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر مائیکل نیسر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں جو روٹ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 334 رنز بنائے تھے۔ جواب میں کینگروز ٹیم نے 511 رنز بنا کر 177 رنز کی قیمتی برتری حاصل کی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ بھی دو روز میں ہوا تھا اور آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی