Sports

ایشیز میں کثرت سے مےنوشی کے بعد انگلش کرکٹرز پر کرفیو لگانے کا فیصلہ

ایشیز میں کثرت سے مےنوشی کے بعد انگلش کرکٹرز پر کرفیو لگانے کا فیصلہ

ایشیز میں کثرت سے مےنوشی کے بعد انگلش کرکٹرز پر کرفیو لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ورلڈکپ کے دوران پلیئرز کو سخت نگرانی میں رکھا جائیگا۔ برطانوی میڈیا نے بتایا کہ انگلش کرکٹرز کی آسٹریلیا میں بہت زیادہ مے نوشی کی خبریں سامنے آنے بعد سخت فیصلہ کیا گیا ہے، سری لنکا میں وائٹ بال سیریز اور ورلڈکپ کے دوران کرکٹرز کےلیے سخت کرفیو لگایا جائےگا۔ انگلش میڈیا نے بتایا کہ ایشیز سے پہلے وائٹ بال کپتان ہیری بروک نے نائٹ کلب میں مےنوشی کے بعد جھگڑا کیا، بین ڈکٹ آسٹریلیا کے تفریحی مقام پر مدہوش ہوکرراستہ بھول گئے تھے۔ برطانوی میڈیا نے بتایا کہ انگلینڈ کی ایشیز میں 1-4 سے ناکامی کے بعد انگلش بورڈ نے سخت اقدامات کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ای سی بی کے سخت اقدامات کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کیوی کرکٹر اور ہیڈ کوچ انگلش کرکٹ ٹیم برینڈن میک کلم کا عہدہ چھوڑنے کا امکان ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments