Sports

ایشیاء انڈر 18 ہاکی کپ، پاکستان نے پہلے میچ میں چین کو ہرا دیا

ایشیاء انڈر 18 ہاکی کپ، پاکستان نے پہلے میچ میں چین کو ہرا دیا

انڈر 18 ایشیاء ہاکی کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے چین کو 3 صفر سے ہرا دیا۔ جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار آغاز کیا۔ میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے 2 گول کیے۔ کھیل کے چھٹے منٹ میں محمد عثمان نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 5 منٹ بعد عدیل نے گول کر کے پاکستان کی برتری دگنی کر دی۔ کھیل کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ آخری کوارٹر میں سلمان یاسین نے گول کر کے پاکستان کو 3-0 سے کامیابی دلائی۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments