Sports

بھارتی کپتان سے ہینڈ شیک کے وقت کیا ہوا تھا؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا

بھارتی کپتان سے ہینڈ شیک کے وقت کیا ہوا تھا؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا ہے کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ساتھ ہینڈ شیک کے وقت کیا ہوا تھا۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ پریس کانفرنس اور ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں بھارتی کپتان نے ہاتھ ملایا تھا لیکن جب ٹاس کے لیے جارہا تھا تو نارمل تھا پھر میچ ریفری مجھے سائیڈ میں لے کر گئے اور بتانے لگے کہ ہینڈ شیک نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے کہا کہ اگر ہاتھ نہیں ملائیں گے تو نہ ملائیں مجھے کونسا شوق ہے۔ ٹی 20 کپتان نے کہا کہ میچ ختم ہوا ہم ہار گئے تھے پھر پویلین کی جانب ہینڈ شیک کے لیے جانے لگے تو انہوں نے تب بھی ہاتھ نہیں ملایا۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ٹھیک ہے ہم ایک ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، بچے اس چیز کو دیکھتے ہیں جب آپ رول ماڈل ہوتے ہیں تو اس طرح کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ اگر وہ ہاتھ نہیں ملا رہے تھے تو میچ بھی نہیں ہونا چاہیے تھا، بچے کیا سیکھیں گے، میچ نہ کھیل کر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دینا چاہیے تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments