ابوظہبی : ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے عمان کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جانے کا امکان برقرار رکھا ہے ایشیا کپ 2025 کے ابوظہبی میں کھیلے گئے ساتویں میچ میں یو اے ای کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 173 رنز کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 18.4 اوورز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور امارات نے 42 رنز سے فتح اپنے نام کر کے ٹورنامنٹ میں پہلی جیت حاصل کی اور اگلے مرحلے سپر فور میں جانے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ عمان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہا اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ مڈل آرڈر بلے باز آریان بشت 24 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان جیتندر اور وینائک شکلا نے 20، 20 رنز اسکور کیے۔ یو اے ای کی جانب سے سب سے کامیاب بولر جنید صدیقی رہے، جنہوں نے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ حیدر علی اور محمد جواد اللہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد روحد کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ اس سے قبل عمان کے کپتان جیتندر سنگھ نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ امارات کے کپتان محمد وسیم نے 69 رنز اور علیشان نے 51 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلیں جب کہ آخری اوورز میں محمد ذوہیب اور ہرشیت کوشک نے برق رفتاری سے 21 اور 19 رنز بنا کر مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ٹیم کا اسکور 172 تک پہنچایا۔ اس میچ میں اماراتی کپتان محمد وسیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے مختصر فارمیٹ میں اپنے کیریئر کے 3000 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اور مجموعی طور پر 11 ویں بلے باز بن گئے۔ عمان اپنے ابتدائی دونوں میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ وہ اپنا آخری میچ جمعہ 19 ستمبر کو انڈیا کے خلاف کھیلے گی جب کہ اس سے قبل یو اے ای بدھ 17 ستمبر کو پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کر لے گی۔ گروپ اے سے بھارت نے اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ تاہم گروپ سے اب تک کسی ٹیم نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کیا ہے۔ گروپ بی سے افغانستان، سری لنکا اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں جب کہ ہانگ کانگ اپنے دونوں میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ جاری ہے۔ آئی لینڈرز یہ میچ جیت کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات کو روشن کر لیں گے۔
Source: soisal media
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے امارات کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے امارات کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
فخر زمان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سنچری
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی